ہدف پر گرینیڈ سےحملے کی صلاحیت والا ڈرون تیار

October 03, 2020


چین نے ایک ملٹری ڈرون تیار کر لیا ہے جو اپنے ہدف پر گرنیڈ سے حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین کا یہ نیا چھوٹا اور ہلکا فائٹر ڈرون مختلف مشن سر انجام دے سکتا ہے، یہ سرد اور گرم موسم میں 19 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ملٹری ڈرون 25 کلو گرام تک وزن بھی اٹھا سکتا ہے جب کہ یہ 35 گھنٹے تک لگاتار پرواز بھی کر سکتا ہے۔

چین کا یہ نیا ڈرون جنوبی چین میں جنگی مشقوں میں حصہ لے چکا ہے تاہم اس ڈرون کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔