ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،صوبائی وزیر جنگلات

October 05, 2020

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم ہو سکے۔یہ ہدایت انہوں نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت مند ماحول کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت گھر گھر صحت کی سہولیات پہنچانے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے پشاور سمیت صوبے کے دیگر تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی ، نکاسی آب کی درستگی اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے کوڑا کرکٹ ، گندگی و غلاضت کو مناسب مقامات پر ٹھکانے لگایا جائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سمیت دیگر آلودگی پھیلانے والی اشیاء کا تدارک کیا جائے اور عوام دوست ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہلک امراض پر قابو پایا جا سکے اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کے موثر اثرات عوام تک بر وقت پہنچا کر انہیں ریلیف پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے