بجلی اور گیس بلوں کے ذریعے ڈیڑھ سو ارب کا مزید بوجھ عوام پر ڈالنے کا فیصلہ

October 06, 2020

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ بجلی اور گیس صارفین پر ڈیڑھ سو ارب روپے اضافی بوجھ ڈالنےکا حتمی فیصلہ کل کرے گی گھریلو صارفین کیلئے بجلی 1.62 روپے ، کمرشل صارفین کیلئے 2.63 روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی جائیگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو دن 12 بجے طلب کیاگیا ہے جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع نے نمائندہ خصوصی جیونیوز کو بتایا ہےکہ بجلی اور گیس مہنگی کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائےگا تاہم وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہی بجلی اور گیس صارفین پر ڈیڑھ سو ارب روپے اضافی بوجھ ڈالنےکا حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔