امریکا میں 5 سالہ بچے نے باپ کو سزا سنادی

October 06, 2020

امریکی جج نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سالہ بچے سے باپ کو سزا سنوا دی۔

امریکی عدالت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غلط پارکنگ میں گاڑی پارک کرنے سے متعلق کیس سماعت ہوئی جس میں مجرم اپنے ساتھ پانچ سالہ بیٹے کو بھی عدالت لے کر گئے۔

مجرم کے ساتھ بچے کو آتا دیکھ کر جج نے بچے سے اُس کا نام پوچھا جس پر بچے نے اپنا نام ’جیکب‘ بتایا۔

عمر رسیدہ جج نے جیکب نامی بچے کو اُوپر بلایا اور پھر کچھ بات چیت کے بعد کہا کہ تمہارے والد پر 90 ڈالر کا جرمانہ لگاؤں یا 30 ڈالر، یا پھر بغیر جرمانہ لگائے جانے دوں۔ تمہارے خیال سے مجھے کیا کرنا چاہیے؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جج کے سوال پر بچے نے 30 ڈالر کا جرمانہ باپ پر عائد کردیا۔

بچے کے جواب پر کمرہ عدالت میں قہقے لگنے لگے جبکہ جج نے کہا کہ تم ایک اچھے جج ہو جس نے بہت ہی لوجیکل راستہ اختیار کیا ہے۔