آذربائیجان،آرمینیا کی لڑائی کے باعث کاراباخ کی آدھی آبادی نقل مکانی پر مجبور

October 08, 2020

باکو/تہران(اے ایف پی/جنگ نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی اور کاراباخ میں گولہ باری کا سلسلہ نہ تھم سکا،اس لڑائی کے باعث کاراباخ کی آدھی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس لڑائی کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔