ن لیگ کے باغی رکن کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا

October 09, 2020


وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ن لیگی ارکان کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت مہنگی پڑ گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ن لیگی ایم پی اے مولانا غیاث الدین کو پنجاب اسمبلی سے نکال دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین اجلاس میںشرکت کے لیے آئے تو نون لیگ کے اراکین نے ان کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ بلال یاسین اور رانا اقبال نے انہیں اسمبلی اجلاس میںداخل ہونے سے بھی روک دیا۔

مولانا غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جبکہ مولانا غیاث کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ نون لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔