محدود عمرہ کے بعد پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی

October 10, 2020

مکہ مکرمہ( شاہدنعیم) زائرین کورونا وباء کے باعث 7ماہ کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد حرم شریف میں پہلی نماز جمعہ پرسکون ماحول میں ادا کی، عام دنوں کے مقابلے میں اجازت نامے اور تمام ایس اوپیز کے ساتھ محدود زائرین کی حاضری جاری رہی، انتظامیہ نے معذوروں اور بزرگوں کے لیے اسپیشل ٹریک قائم کردیا، طواف اور سعی میں مزید سہولتیں فراہم کی گئیں،، راہداری پر جگہ جگہ سیکوریٹی فورسز کے خصوصی دستوں اور رضارکار کارکنوں کو تعینات کئے گئے، جبکہ آبِ زم زم کے کین ہٹائے جانے کے بعد آب زم زم کی4800بوتلیں مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔