ایئر لائنز کا عملہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار

October 10, 2020

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے عملے کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ایوی ایشن پالیسی کے مطابق کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنز کے عملے کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر معلومات درج کرنا لازمی ہو گا۔

واضح رہے کہ کیٹیگری اے کے تحت 30 ممالک کے شہریوں اور جہاز کے عملے کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط پہلے ہی ختم ہے۔