کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں نئی بھرتیوں اورتبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی، اتھارٹی اعلامیہ کے مطابق پابندی کے باوجود سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ہنگامی تعیناتیاں کرنے کے مجاز ہوں گا، تعیناتیوں کے عمل کو نئے ڈی جی کی تعیناتی تک روک دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سول ایوی ایشن کے فنانشنل، ایڈمنسٹریٹو شعبوں کو الگ کیا جارہا ہے، ہیومن ریسورس اور اثاثہ جات کے شعبوں کو بھی الگ الگ کیا جارہا ہے۔سی اے اے کے اعلامیہ کے مطابق سول ایوی ایشن میں مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔