بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں، بابر اعظم

October 11, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام سامنے آیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مُسکراتے نظر آرہے ہیں، بابراعظم نے اپنی اس تصویر کے ساتھ مداحوں کے لیے مثبت پیغام بھی جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ’اپنی ذات کو اچھا بنانے کے لیے آپ خود کو چیلنج کریں۔‘

بابر اعظم نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں تاکہ ہر ایک آپ کو پسند کرے۔‘

قومی کرکٹر کے اس مثبت پیغام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اُن کے ٹوئٹ پر 11 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ دنوں ہی مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں اپنے 5000 رنز مکمل کیے ہیں جس کے بعد بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں پانچ ہزار رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

ان سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی 5 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔