چین مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کروائے گا، فاروق عبداللّٰہ

October 11, 2020

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ چین مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کروائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے وادی میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ چین نے قبول نہیں کیا۔ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین جو کر رہا ہے یہ بھارت کے 5 اگست کے اقدام کی وجہ سے کر رہا ہے۔

فاروق عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ چین کہتا ہے جب تک وادی میں آرٹیکل 370 بحال نہیں کرو گے ہم رکنے والے نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ چین کہتا ہے کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے تم نے اب یہ معاملہ کھول دیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ امید ہے چین کے دباؤ سے وادی کی خصوصی حیثیت کا مسئلہ حل ہوجائے۔