ایران: اہواز میں گیس اخراج سے دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی

October 11, 2020

ایرانی شہر اہواز کی ایک عمارت میں گیس لیکیج ( گیس کے اخراج) سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا جنوب مغربی ایران کے اہواز شہر کی مارکیٹ میں واقع رہائشی عمارت میں ہوا۔ اہواز دھماکے میں 2 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کا بھی نقصان ہوا۔

خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ اہواز گیس لیکیج( گیس کے اخراج) دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔

اہواز گیس لیکیج ( گیس کے اخراج) دھماکے سے تباہ عمارت کے ملبے میں دبنے والے افراد کی تلاش اور امدادی کام جاری ہے۔