فرنچ ٹینس ٹائٹل نڈال لے اڑے، فائنل میں جوکووچ ناکام

October 12, 2020

پیرس(جنگ نیوز) فرانچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔رافیل نڈال نے بیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت کر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کردیا۔اسپینش اسٹار نے کلے کورٹ کنگ نڈال کا یہ تیرہواں فرنچ اوپن ٹائٹل ہے، نڈال نے ورلڈ نمبر ون جوکووچ کو 6-0، 6-2، اور 7-5 سے شکست دی۔