ن لیگی ارکان کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے رکن کی درخواست پنجاب اسمبلی کو موصول

October 12, 2020

پنجاب اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے جلیل شرقپوری کی درخواست پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے۔

میاں جلیل شرقپوری نے درخواست میں کہا ہے کہ ان سے زبردستی استعفیٰ لینے کی کوشش کی گئی۔

انہوںنے کہا کہ ایم پی اے میاں عبدالرؤف اور دیگر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔

میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ممبر اسمبلی کو یرغمال بنانے، زبردستی استعفیٰ لینے کی کوشش پر کارروائی کی جائے۔

رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی درخواست میں کہا کہ دستار پر لوٹے رکھنے کی کوشش پر لاہور پولیس کو قانونی کارروائی کے لیے کہا جائے۔