مطلوب منشیات فروش ساتھی سمیت گرفتار، چرس برآمد

October 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس نے مطلوب منشیات فروش کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان یٰسین اور عباس خان کے قبضے سےڈھائی کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور موبائل فونز برآمد کیئے گئے ہیں،رفتار ملزمان ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتے تھے جبکہ ملزمان کا نام آئی آر لسٹ میں بھی شامل تھا،پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔