پولینڈ: دوسری جنگ عظیم کا سب سے بڑا بم سمندر کے اندر پھٹ گیا

October 14, 2020

دوسری جنگ عظیم کا سب سے بڑا بم شمال مغربی پولینڈ میں سمندر کے اندر پھٹ گیا۔

پولینڈ کے علاقے پائسٹ کینال سے برطانیہ کی رائل ائیر فورس (آر اے ایف) کے زیر استعمال 2400 کلوگرام دھماکا خیز مواد سے بھرے 5400 کلو گرام وزنی ’ٹال نوائے‘ بم ملنے کے بعد علاقے سے تقریباً 750 سے زائد کا انخلا کیا گیا تھا۔

ترجمان کوسٹل ڈیفنس فلاٹیلا کے مطابق ٹال بوائے بم نیوی غوطہ خوروں کی جانب سے ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران پھٹ گیا تاہم واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ٹال بوائے بم کو 1945 میں جرمن کروزر لٹزو پر حملے میں برطانیہ کی رائل ائیر فورس (آر اے ایف) کی جانب سے گرایا گیا تھا۔