اینڈی مرے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر

October 14, 2020

تین بار کے گرینڈ سلئیم چیپیئن برطانیہ کے اینڈی مرے کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں اسپین کے فرننڈو ورڈاسکو سے شکست کھا گئے۔

جرمنی میں جاری کولون ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ اسپین کے فرننڈو ورڈاسکو سے تھا۔

تین بار کے گرینڈ سلئیم چیمپیئن اینڈی مرے 36 سالہ ورڈاسکو سے 4-6 اور 4-6 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

یہ ورڈاسکو کی اینڈی مرے کے خلاف مسلسل تیسری فتح ہے۔

ایک اور میچ میں مارین سلیچ نے امریکا کے مارکوس جیرون کے خلاف 2-6، 6-4 اور 3-6 سے فتح سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔