پشاور اسلام آباد موٹروے رکشئی انٹرچینج مردان کے قریب بند

October 16, 2020

پشاور اسلام آباد موٹروے کو رکشئی انٹرچینج مردان کے قریب بند کردیا گیا، اسلام آباد لاہور جانے والی گاڑیاں رشکئی انٹر چینج پر موڑ دی گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پشاور ٹو اسلام آباد لاہور موٹروے کو رکشئی انٹرچینج مردان کے قریب بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد لاہور جانے والی تمام گاڑیوں کو رشکئی انٹر چینج پر موڑا جا رہا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب موٹروے پر آئل ٹیکر الٹنے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا ہے۔