کولوراڈو کو تاریخ کی سب سے بڑی آگ کا سامنا

October 16, 2020


امریکی ریاست کولوراڈو کے شمالی حصے میں جنگلات میں لگی کیمرون پیک فائر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

امریکی ریاست کولوراڈو کوتاریخ کی سب سے بڑی آگ کا سامنا رہا،جنگلات میں 2 ماہ سے لگی آگ67 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔

دو ماہ کے دوران آگ پر65 فیصد قابوپایا جاسکا ہے،آگ کی لپیٹ میں آکر متعدد گھر،عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ سیکڑوں افراد کا انخلا بھی کرایا گیاہے۔

تیز ہواوں اور خشک موسم کی وجہ سے آگ کی شدت میں تیزی آ رہی ہے۔