بھارتی اداکارہ کیارا آڈوانی سندھی ہیں؟

October 17, 2020

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا آڈوانی نے مداحوں سے سوال کیا ہے کہ اداکارہ کا تعلق کس برادری سے ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ اڈوانی جو کہ پیشہ ورانہ طور پر کیارا اڈوانی کے نام سے مشہور ہیں، اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے۔


کیارا آڈوانی کی انسٹاگرام پوسٹ میں اُنہوں نے اپنا چہرہ عربی اسٹائل کے حجاب سے ڈھانپا ہوا ہے جبکہ اداکارہ کی خوبصورت آنکھیں اُن کی تصویر کو مزید حسین بنا رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا میں نے بتایا تھا کہ میں نصف سندھی ہوں؟

کیارا آڈوانی کے سوال پر انسٹاگرام صارفین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سُنا کہ اداکارہ نصف سندھی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’بُرج خلیفہ‘ بھی استعمال کیا۔

کیارا آڈوانی نے 43 منٹ پہلے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کیارا نے 2014 میں فلم ’فگلی‘ سے بالی وڈ میں ڈبیو کیا تھا۔ اس کے بعد ایم ایس دھونی، لسٹ اسٹوریز اور کلنک میں اپنے اداکاری کی مہارت سے لوگوں میں خود کو متعارف کرایا۔

کیارا آڈوانی نے ساؤتھ فلموں میں بھی اچھی جگہ بنائی ہے۔ اُن کی مقبول ترین فلم ’کبیر سنگھ‘ ہے۔