ارطغرل غازی کے کردار ’علیار بے‘ کا آذر بائیجان سے اظہارِ یکجہتی

October 17, 2020

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غاز ی کے تیسرے سیزن میں چاہودار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے ’جیم اوچان‘ نے آذر بائیجان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترک اداکار نے اپنی انسٹا گرام اسٹوی شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جیم اوچان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں ترکی اور آذربائیجان کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے اپنے اہم حلیف ملک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔