میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کےخلاف مختلف شہروں میں احتجاج

October 17, 2020


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، شیر علی، اویس قرنی، فاروق اعوان، محمد علی، رومیو جالب، شاہد عزیز، ہمایوں زمان مرزا، شہزاد رؤف اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور

پشاور میں جنگ جیو آفس کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں مظاہرہ جنگ بلڈنگ کے سامنے کیا گیا، جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔

بہاولپور

بہاولپور پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں امجد محمود، امین عباسی، مجید ہاشمی، آصف کبیر، عمران بھنڈر، حامد گلزار، سید عدنان علی اور دیگر شریک ہوئے۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا جہاں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔