کسٹمز نے بلوچستان سے جیکب آباد آنے والی مہنگی گاڑی پکڑ لی

October 18, 2020

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) ایف بی آر کے کسٹمز حکام نے بلوچستان سے سندھ میں جیکب آباد جا تی مہنگی گاڑی بی ایم ڈبلیو گاڑی ہفتے کے روز ضبط کی ہے ۔ جس پر اقوام متحدہ کا نشان ہے ۔ایف آئی آر درج کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ضبطی کی رپورٹ کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے خود کو پاکستان میں اقوام متحدہ کا لیگل اٹرنی بتا یاہے اور مذکورہ گاڑی اسے الاٹ کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کسٹمز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ 16 اکتوبر کو پیش آیا اور ڈرائیور نے کسٹمز کو اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کی جانب سے منظوری کے سرٹیفکٹ پیش کئے۔