میرے لئے دونوں بچے ہیں، عمران خان

October 18, 2020

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کی تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ دوتقریر کرنیوالوں میں سے ایک نانی بن گئی مگر میرے لئے دونوں بچے ہیں ان پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوانسان جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر ہی نہیں بن سکتا اور ان دونوں نے ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا اور وہ لیکچر دے رہے ہیں۔