عمران خان کو گولڈ اسمتھ کے گھر بھیج کر چھوڑیں گے، شاہ اویس نورانی

October 18, 2020

پاکستان ڈیمو کر یٹک موومنٹ کے رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عمران خان کو پرانے سسرال، گولڈ اسمتھ کے گھر بھیج کر چھوڑیں گے۔

شاہ اویس نورانی نے کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹا چینی کے سب سے بڑے چور جہانگیرترین اور خسرو بختیار ہیں، قوم کا آٹا اور چینی چوری کرنے والے عمران خان کے فرنٹ مین ہیں۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ کراچی میں جن لوگوں کو جتوایا گیا وہ تو پولنگ کے بعد گھر جا کر سوچکے تھے۔

شاہ اویس نورانی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے گرین لائن منصوبے کو اس لیے روکا گیا کہ اس پر نوازشریف کی تختی لگی تھی۔