میتھیو ویلشر پی ٹی سی ایل کے سی ای او مقرر

October 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میتھیو ویلشرجو اس وقت اتصالات افغانستان کے سی ای او کے طور پر خدمات سر انجام دے رہیں کو پی ٹی سی ایل گروپ(پی ٹی سی ایل اینڈ یوفون) کا سی ای او مقرر کردیا ہے جو یکم دسمبر 2020 سے نافذ العمل ہوگا انہیں راشد خان کی جگہ تعینات کیا گیا جو مارچ 2019 سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او تھے راشد خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق میتھیو 25 سال سے ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ ہیں اس سے قبل وہ افغانستان اور نائجیریا میں اتصالات کے سی ای او رہ چکے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے یواے ای میں اتصالات کیلئے سی ایکس اورولز، ملائشیا میں میکسز اور ہانک گانگ میں سی ایس ایل کے طور پر خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا، جنوبی کوریا، ہالینڈ اور برطانیہ میں مختلف کاروباری حلقوں میں انتظامی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں۔ میتھیو نے اپنے کیئریر کا آغاز پرایکٹر اینڈ گیمبل سے کیا تھاوہ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے طبیعات میں سند یافتہ ہیں انہوں نے کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری جبکہ فرانس میں INSEAD سے انٹرنیشنل پرایکٹسنگ مینجمنٹ میں ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے۔