امریکا بھر میں خواتین کا ٹرمپ کیخلاف عورت مارچ

October 19, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا کے کئی شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’عورت مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ان مظاہروں میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین صدر ٹرمپ کی جانب سے قدامت پسند ایمی کونی بیرٹ کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بیرٹ کو جج رُوتھ بیڈر گِنسبرگ کے انتقال کے بعد سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نئی جج کی نامزدگی امریکی صدارتی انتخابات کے بعد تک مؤخر کر دی جائے۔