بلوچستان یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر ایک بار پھر پابندی عائد

October 19, 2020

بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر یونیورسٹی کے احاطے میں سیاسی عمل اور سیاسی مجالس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو بھجوائے گئے خط کے مطابق جامعہ کے تعلیمی ماحول کو کسی بھی قسم کے خلل سے محفوظ رکھنے کے لیے جامعہ کی حدود میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پورے ملک سمیت بلوچستان کے تعلیم اداروں میں اکیڈمک سرگرمیوں کا حال ہی میں آغاز ہوا ہے، لہٰذا گورنر بلوچستان کے احکامات کی روشنی اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یونیورسٹی احاطے میں سیاسی عمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

لہٰذا تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں سختی سے عملدرآمد کریں۔