پریڈی پولیس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، 70 افراد گرفتار

October 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے پریڈی کے شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 افرادکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم اور افسران بالا کے احکامات پرپیر کی صبح تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ پریڈی تھانہ کی حدود بوہری بازار ، داؤد پوتا روڈ، پریڈی اسٹریٹ پرندہ مارکیٹ ،مرشد بازار ، چپل گلی اور دیگر شاہراہوں پر سے تجاوزرات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تجاوزات قائم کرنے والے 70 افراد کو گرفتار کر کے 10 مقدمات قائم کئے۔