کورونا وائرس، بلجیم ميں رات کا کرفیو نافذ

October 20, 2020

برسلز (اے پی پی)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کيسز کے تناظر ميں يورپ ميں مزید پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔فرانس کے بعد بلجیم ميں بھی پیر کی رات سےکرفيو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سوئٹزرلينڈ ميں پير سے تمام بند مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے ديا گيا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جرمنی نے بھی سخت قوانين متعارف کرائے تھے۔ يورپ ميں اس وبا سے اموات اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اس وقت دنيا کے بيشتر ممالک ميں دوبارہ سخت پابندیاں متعارف کرائی جا رہی ہيں تاکہ انفيکشن کے پھيلاؤ کو محدود رکھا جا سکے۔