مزار قائد تقدس پامالی کیس، مریم نواز کا ضمانت کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ

October 20, 2020

کراچی (صباح نیوز) مزار قائد کے تقدس کی پامالی کیس میں مریم نواز نے ضمانت کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ن لیگ کے وکیل کا کہنا ہے کہ جس نے گرفتار کرنا ہے آئے مریم نواز گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل کی جانب سے بیان میں کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف مقدمہ میں غیرقانونی دفعات لگائی گئیں، مقدمے کیلئے سندھ پولیس پر دبا ڈالا گیا جبکہ ایف آئی آر میں مریم نواز، مریم اورنگزیب کا نام بھی شامل ہے۔