موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ،دو افراد گرفتار

October 20, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں دو افراد گرفتار، مقدمات درج کر لئیے گئے۔تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم حیدر علی کو قابو کرکے نمبر پلیٹ چیک کرنے پر جعلی ثابت ہوئی جبکہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم محمد اختر کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کرنے پر بوگس نکلی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔