عزیربلوچ کے دست راست کو پاکستان لانے کی تیاریاں

October 20, 2020

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کے لیے کراچی پولیس کے چیف کی جانب سے شہر بھر سے تفصیلات جمع کرنے کے لیے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اسلام آباد کی جانب سے بھی کراچی پولیس کے چیف کو خط لکھا ہے۔

نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں شہر بھر کے تھانوں سے جرائم کا ریکارڈ جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، خط میںمزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای سے بھی تاجو کے حوالے سے تفصیلات پربات چیت کی جائے۔