مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی میں 5 کشمیری شہید

October 21, 2020

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا،تازہ کارروائیاں شوپیاں اور پلواما میں کی گئیں۔بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے ملہورا کا محاصرہ کیا اور دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،ایسی ہی ایک کارروائی ضلع پلواما کے کاکی پورہ علاقے میں کی گئی۔دریں اثنا سرینگر شوپیاں روڈ پر پلوامہ میں ہونےوالے ایک حملے کے دوران دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔بھارتی فورسز کی جانب سے دونوں اضلاع کے مختلف علاقوں کو آخری اطلاعات ملنے تک گھیرے میں لیے رکھا۔علاوہ ازیں دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 5 کشمیریوں کو شہید کرنےکے واقعے کے بعد وادی کے مختلف حصوں میں بھرپور احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔