پنجاب یونیورسٹی کالج آف سٹیٹسٹکس کے زیر اہتمام عالمی یوم شماریات تقریب

October 21, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کالج آف سٹیٹسٹکس اینڈ ایکچوریل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم شماریات کی مناسبت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مرکزی خیال قابل اعتماد ڈیٹا تھا۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سہیل چاند، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔