کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دوافرادگرفتار

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق پاک گیٹ پولیس نے دوران چیکنگ سرکلر روڑ سے ملزم کرایہ دار شاہد نوید کو قابو کیا اور کرایہ نامہ پیش کرنے کا کہا جو پیش کرنے سے قاصر رہا جس نے رہائشی مکان بغیر تصدیق کوائف جمع کرائے محمد رفیق سے لیا ہواتھا،جس کے تحت پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔