دمدمہ کی چھت پر ماڈل فوڈ پوائنٹ منصوبہ،معروف کمپنیوں کونیلامی میں شرکت کی دعوت

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے اولیاءکرام کی دھرتی کی رونقیں بڑھانے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے دمدمے پر بہترین تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے معروف فوڈ کمپنیوں کو نیلامی میں شرکت کی دعوت دے دی۔شہر کے وسط میں دمدمہ کی تاریخی چھت پر ماڈل فوڈ پوائنٹ کے منصوبے پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام 4نومبر کو نیلامی مکمل کی جائے گی۔اس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ملتان نے کہا کہ فیملی ریسٹورنٹ کے قیام سے شہریوں کو تفریح کے ساتھ دمدمے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔