قبضہ گروپ کو سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر نے دیا جا ئیگا‘عوام

October 21, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پرائمری سکول 3اکبر پورہ ملحقہ سرکاری زمین پر قبضہ گروپ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سکول کے ہیڈ ٹیچر جہانزیب کی دعوت پر سکول میں معززین علاقہ کا اجلاس ہوا۔ گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ ، متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ سید سبز علی شاہ، صدر سید حیدر علی شاہ باچا، یونین کونسل اکبر پورہ کے سابق ناظم حاجی سید ایوب شاہ، سابق نائب ناظم ظفر علی خان، سابق تحصیل کونسلر لیاقت علی خان، سابق ناظم ملک کامران خان، سابق نائب ناظم سید وکیل شاہ، اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان اور سابق کونسلر ملک فیصل خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول 3اکبر پورہ سے ملحقہ زمین سرکاری زمین ہے جس میں علاقے کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ قبضہ گروپ کی طرف سے سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے چھوٹے چھوٹے بچوں کا تعلیمی مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ علاقہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری زمین پر قبضہ گروپ کے قبضہ کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔