پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ اگلے برس کرانے کا اعلان

October 21, 2020

ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والی پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ اگلے برس یعنی 2021 میں کرائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ریسلنگ لیگ کے آرگنائزر حیدرعلی داؤد کا کہنا ہے کہ ریسلنگ لیگ میں مختلف شہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، لیگ کا انعقاد پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک کے ساتھ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیگ سے روایتی کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی۔

سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا ہئ کہ لیگ سے کھیل میں نئی تاریخ رقم ہوگی۔