گلگت بلتستان میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

October 22, 2020

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیے، تحریک انصاف بلا، پاکستان پیپلز پارٹی تیر اور مسلم لیگ ( ن) شیر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ق ٹریکٹر، جے یو آئی (ف) کتاب، جماعت اسلامی ترازو اور ایم کیو ایم پاکستان کو پتنگ کا نشان جاری کیا گیا ہے جبکہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے پولنگ 15 نومبر کو ہوگی جس کے لیے 330 امیدوار میدان میں اتریں گے۔