امریکا ، ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،تینوں سوار محفوظ

October 22, 2020

واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں چرچ کی پارکنگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن کے علاقے پویالپ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں انسٹریکٹر دو اسٹوڈنٹس کو طیارہ اڑانے کی تربیت دے رہا تھا کہ طیارے کی پاور سپلائی بند ہوگئی۔طیارہ انسٹریکٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے چرچ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے اور پارکنگ ایریا میں بھی کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔