سیاسی کارکنوں کی گمشدگی اور اغواء لمحہ فکریہ ہے‘نیشنل پارٹی

October 22, 2020

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نےاے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گمشدگی و اغواء لمحہ فکریہ ہےپی ڈی ایم نے مسلط حکمرانوں کو حواس باختہ کردیا پی ڈی ایم وزراء و مشیران پر لٹکتی تلوار کی مانند ہے جو دھاندلی و جعلی مینڈیٹ والوں کا ہمیشہ کےلیے صفایا کردےگی کوئٹہ کا جلسہ نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ہوگاترجمان نے کہاکہ سیاسی عمل ملک و سماج کی تعمیر و ترقی اور توسیع کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے بدقسمتی سے ملک میں آمرانہ پالیسیوں نے سیاسی کارکنوں کو لاپتہ قید و بند اور خون سے آلودہ کررکھاہےریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے حقوق و زندگی کا تحفظ کریں اسد خان اچکزئی کی بازیابی کےلیے ریاست کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔