ہسپتالوں میں ڈیوٹی اور حاضری یقینی بنائی جائے گی، پی ایم اے

October 22, 2020

کوئٹہ ( آئی این پی )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)بلوچستان کےصدر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ایم اے صوبے بھر میں عوام کو صحت کی ہر ممکن سہولیات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرزمریضوں کو بہتر علاج اور خدمت کو یقینی بنائیں، ہسپتالوں میں علاج کی فراہمی ہمارا اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی اور حاضری ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم اے بلوچستان حکومت سے ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر ضروری طبی سازوسامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔