ڈپٹی کمشنر کارات گئے سبزی منڈی کا دورہ،راول روڈ سستے بازار میں بھی اشیاء کا جائزہ

October 22, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق نے بدھ کی رات گئے سبزی منڈی کا دورہ کیااور پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔ غیرمعیاری سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیا۔دریں اثناء راول روڈ سستے بازار کے دورے کے موقع پر سبزیوں‘ پھلوں‘ گوشت‘ کریانہ‘ آٹا چینی کے سٹالز پر اشیاء کی فراہمی‘ کوالٹی اور نرخ نامے چیک کئے اور عوام سے معیار اور قیمتوں بارے رائے پوچھی۔