ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او ایک بار پھر تبدیل

October 22, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔دو سال میں چھ سی ای او تبدیل ہوچکے ہیں۔جس کے باعث راولپنڈی کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔تعلیمی ذرائع حکومتی ارکان اسمبلی کی کھینچا تانی کو سی ای اوز کی تبدیلی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق 8جولائی2020کو موجودہ سی ای او افتخار حسن بٹ کوتعینات کیا گیا تھا۔اب تین ماہ13دن کے بعدان کو بھی تبدیل کرکےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ نئے سی ای او کو تلاش کیا جارہا ہے۔زرائع کے مطابق سابق سی ای او اعظم کاشف کے خلاف انکوائری بھی شروع ہوگئی ہے۔