تدریسی نظام میں تبدیلی لائیں گے،ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن

October 22, 2020

الاہور(خبر نگار)ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ارم بخاری کا کہنا ہے کہ موجود تعلیمی نظام رٹے کو فروغ دے رہا ہے ۔ طلبہ کو جدید دور کے مطابق ڈھالنے کے لیے امتحانی اور تدریسی نظام میں تبدیلی لائیں گے.تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹر کے خصوصی امتحانات جاری ہیں ۔گذشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ارم بخاری نے لارنس روڈ کر واقعہ امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کا کہنا تھا کہ موجود تدریس اور امتحان کا نظام رٹے کو فروع دے رہا ہے۔بچوں کے نمبر ضرورت سے زیادہ آرہے ہیں۔