بھارت نے زیر حراست چین کا اہلکار چینی فوج کے حوالے کردیا

October 22, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )بھارت نے زیر حراست چین کے ایک فوجی کو بدھ کو چینی حکام کے حوالے کر دیا جب کہ چین کی فوج نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔چینی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وانگ یا لونگ نامی فوجی کو بھارت نے بدھ کی علی الصباح حوالے کیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے پہاڑی علاقے لداخ میں سرحد عبور کر کے آنے والے چین کے ایک فوجی کو حراست میں لیا ہے۔چین کے فوجی کی واپسی کا عمل ایسے موقع پر انجام پایا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان لداخ کی متنازع سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔