انڈونیشیا: شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، 11 افراد ہلاک

October 22, 2020

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سماٹرا میں لینڈ سلائینگ کے نتیجے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، حکام کے مطابق حادثے میں 11 کان کن ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

انڈونیشیا کے جنوبی سماٹرا صوبے میں کے تنجونگ لالانگ گائوں میں کوئلے کی کان میں یہ حادثہ بیس میٹر کی گہرائی میں بدھ کو پیش آیا، کان میں مرنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔