بیگم نصرت بھٹو کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، آصف زرداری

October 22, 2020

سابق صدر آصف زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی ملک، آئین اور جمہوریت کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک، عوام ،آئین اور جمہوریت کے لیے اپنا گلشن قربان کردیا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ سیاست میں صبر اور برداشت کا اصول بھی مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکلات کا صبر سے مقابلہ کرنے اور آمریت سے لڑنا سکھایا۔ مادر جمہوریت کی روح سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔