اپوزیشن جماعتیں میلادالنبیؐ کے احترام میں احتجاج مؤخر کردیں، شاہ عبدالحق

October 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کہ میلادالنبیؐ کے احترام میں اپنے احتجاجی پروگرام بارہ ربیع الاول تک مؤخر کر دیں، کے الیکٹرک میلادالنبیؐ کے جلوسوں اورجلسوں کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے اورکسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل نظام تیار رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار احمد رحمانی، ڈاکٹر سید عبدالوہاب قادری، علامہ نسیم احمد صدیقی، مولانا سید عبدالقادر شیرازی، سید رفیق شاہ، قاضی نورالاسلام،مولانا بلال قادری،مولانا الطاف قادری، جاوید قادری، غفران احمد،جمیل امینی اور دیگرموجود تھے، شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ کراچی میں میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس جمعہ 12ربیع الاولکونیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا، جماعت اہلسنّت نے ارباب حکومت ایڈیشنل آئی جی ،کمشنرکراچی تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو آگاہ کردیا ہے تاہم صفائی ستھرائی سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی پر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔